آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے دہشت گردی کے خلاف انتباہ
دیا اور عوا م پر زوردیا کہ دہشت گردی کا آہنی پنجہ سے خاتمہ کیاجائے۔انہوں نے وشاکھاپٹنم میں بریکس
ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کی کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے شرکاء پر زوردیاکہ مستقبل کی نسلوں کے لئے سائنس
اور ٹکنالوجی کوفروغ دیں اوراسے رول ماڈل کے طورپر برقراررکھیں۔